3 جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔
4 میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔میرا توکُّل خُدا پر ہے ۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟
5 وہ دِن بھر میری باتوں کو مروڑتے رہتے ہیں۔اُن کے خیال سراسر یِہی ہیں کہ مُجھ سے بدی کریں۔
6 وہ اِکٹھّے ہو کر چُھپ جاتے ہیں۔وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیںکیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔
7 کیا وہ بدکاری کر کے بچ جائیں گے؟اَے خُدا قہر میں اُمّتوں کو گِرا دے۔
8 تُو میری آوارگی کا حِساب رکھتا ہے۔میرے آنسُوؤں کو اپنے مشکِیزہ میں رکھ لے۔کیا وہ تیری کِتاب میں مندرج نہیں ہیں؟
9 تب تو جِس دِن مَیں فریاد کرُوں گا میرے دُشمنپسپا ہوں گے۔مُجھے یہ معلُوم ہے کہ خُدا میری طرف ہے۔