11 آسمان تیرا ہے ۔ زمِین بھی تیری ہے۔جہان اور اُس کی معمُوری کو تُو ہی نے قائِم کِیا ہے۔
12 شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔تبُور اور حرمُو ن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں ۔
13 تیرا بازُو قُدرت والا ہے۔تیرا ہاتھ قوِی اور تیرا دہنا ہاتھ بُلند ہے۔
14 صداقت اور عدل تیرے تخت کی بُنیاد ہیں۔شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں ۔
15 مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں ۔
16 وہ دِن بھر تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیںاور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔
17 کیونکہ اُن کی قُوّت کی شان تُو ہی ہےاور تیرے کرم سے ہمارا سِینگ بُلند ہو گا۔