19 اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّ سوں سے کلام کِیااور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہےاور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔
20 میرا بندہ داؤُد مُجھے مِل گیا۔اپنے مُقدّس تیل سے مَیں نے اُسے مَسح کِیا ہے ۔
21 میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا۔میرا بازُو اُسے تقوِیت دے گا۔
22 دُشمن اُس پر جبر نہ کرنے پائے گااور شرارت کا فرزند اُسے نہ ستائے گا
23 مَیں اُس کے مُخالِفوں کو اُس کے سامنے مغلُوبکرُوں گااور اُس سے عداوت رکھنے والوں کو مارُوں گا
24 پر میری وفاداری اور شفقت اُس کے ساتھ رہیں گیاور میرے نام سے اُس کا سِینگ بُلند ہو گا۔
25 مَیں اُس کا ہاتھ سمُندر تک بڑھاؤُں گااور اُس کے دہنے ہاتھ کو دریاؤں تک۔