9 سمُندر کے جوش و خروش پر تُو حُکمرانی کرتا ہے۔تُو اُس کی اُٹھتی لہروں کو تھما دیتا ہے۔
10 تُو نے رہب کو مقتُول کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا۔تُو نے اپنے قوِی بازُو سے اپنے دُشمنوں کوپراگندہ کر دِیا۔
11 آسمان تیرا ہے ۔ زمِین بھی تیری ہے۔جہان اور اُس کی معمُوری کو تُو ہی نے قائِم کِیا ہے۔
12 شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔تبُور اور حرمُو ن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں ۔
13 تیرا بازُو قُدرت والا ہے۔تیرا ہاتھ قوِی اور تیرا دہنا ہاتھ بُلند ہے۔
14 صداقت اور عدل تیرے تخت کی بُنیاد ہیں۔شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں ۔
15 مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں ۔