یسعیاہ 42:16-22 URD

16 اور اندھوں کو اُس راہ سے جِسے وہ نہیں جانتے لےجاؤُں گا۔مَیں اُن کو اُن راستوں پر جِن سے وہ آگاہ نہیںلے چلُوں گا۔مَیں اُن کے آگے تارِیکی کو روشنیاور اُونچی نِیچی جگہوں کو ہموار کر دُوں گا ۔مَیں اُن سے یہ سلُوک کرُوں گا اور اُن کو ترکنہ کرُوں گا۔

17 جو کھودی ہُوئی مُورتوں پر بھروسا کرتے اور ڈھالےہُوئے بُتوں سے کہتے ہیں تُم ہمارے معبُود ہووہ پِیچھے ہٹیں گے اور بُہت شرمِندہ ہوں گے۔

18 اَے بہرو سُنو! اَے اندھو! نظر کرو تاکہ تُم دیکھو۔

19 میرے خادِم کے سِوا اندھا کَون ہے؟اور کَون اَیسابہرا ہے جَیسا میرا رسُول جِسے مَیںبھیجتا ہُوں؟میرے دوست کی اور خُداوند کے خادِم کی مانِندنابِینا کَون ہے؟۔

20 تُو بُہت سی چِیزوں پر نظر کرتا ہے پر دیکھتا نہیں۔کان تو کُھلے ہیں پر سُنتا نہیں۔

21 خُداوند کو پسند آیا کہ اپنی صداقت کی خاطِر شرِیعتکو بزُرگی دے اور اُسے قابِلِ تعظِیم بنائے۔

22 لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو لُٹ گئے اور غارت ہُوئے ۔وہ سب کے سب زِندانوں میں گرِفتاراور قَیدخانوں میں پوشِیدہ ہیں۔وہ شِکار ہُوئے اور کوئی نہیں چُھڑاتا ۔وہ لُٹ گئے اور کوئی نہیں کہتا پھیر دو۔