یسعیاہ 42:9-15 URD

9 دیکھو پُرانی باتیں پُوری ہو گئِیں اور مَیں نئی باتیںبتاتا ہُوں۔اِس سے پیشتر کہ واقِع ہوں مَیں تُم سے بیانکرتا ہُوں۔

10 اَے سمُندر پر گُذرنے والو اور اُس میں بسنے والو!اے جزِیرو اور اُن کے باشِندو خُداوند کے لِئے نیاگِیت گاؤ ۔زمِین پر سر تا سِر اُسی کی سِتایش کرو۔

11 بیابان اور اُس کی بستِیاں ۔قِیدار کے آباد گاؤں اپنی آواز بُلند کریں ۔سلع کے بسنے والے گِیت گائیں۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔

12 وہ خُداوند کا جلال ظاہِر کریں اور جزِیروں میں اُسکی ثنا خوانی کریں۔

13 خُداوند بہادُر کی مانِند نِکلے گا ۔وہ جنگی مَرد کی مانِند اپنی غَیرت دِکھائے گا ۔وہ نعرہ مارے گا ۔ ہاں وہ للکارے گا ۔وہ اپنے دُشمنوں پر غالِب آئے گا۔

14 مَیں بُہت مُدّت سے چُپ رہا ۔مَیں خاموش ہو رہا اورضبط کرتا رہاپر اب مَیں دردِ زِہ والی کی طرح چِلاّؤُں گا۔مَیں ہا نپُوں گا اور زور زور سے سانس لُوں گا۔

15 مَیں پہاڑوں اور ٹِیلوں کو وِیران کر ڈالُوں گااوراُن کے سبزہ زاروں کو خُشک کرُوں گااور اُن کی ندیوں کوجزِیرے بناؤُں گا اورتالابوں کو سُکھا دُوں گا۔