15 زبُولُو ن کا عِلاقہ اور نفتا لی کاعِلاقہدریا کی راہ یَردن کے پارغَیر قَوموں کی گلِیل۔
16 یعنی جو لو گ اندھیرے میں بَیٹھے تھےاُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھیاور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھےاُن پر رَوشنی چمکی۔
17 اُس وقت سے یِسُو ع نے مُنادی کرنا اور یہ کہنا شرُوع کِیا کہ تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔
18 اور اُس نے گلِیل کی جِھیل کے کنارے پِھرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شِمعُو ن کو جو پطر س کہلاتا ہے اوراُس کے بھائی اندر یاس کو جِھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گِیرتھے۔
19 اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو مَیں تُم کوآدم گِیر بناؤُں گا۔
20 وہ فوراً جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔
21 اور وہاں سے آگے بڑھ کر اُس نے اَور دو بھائِیوں یعنی زبد ی کے بیٹے یعقُو ب اور اُس کے بھائی یوحنّا کو دیکھا کہ اپنے باپ زبد ی کے ساتھ کشتی پر اپنے جالوں کی مرمّت کر رہے ہیں اور اُن کو بُلایا۔