15 دیکھو وہ مُجھے قتل کرے گا ۔ مَیں اِنتِظار نہیں کرُوں گا ۔بہر حال مَیں اپنی راہوں کی تائِید اُس کے حضُور کرُوں گا ۔
16 یہ بھی میری نجات کا باعِث ہو گاکیونکہ کوئی بے خُدا اُس کے سامنے آ نہیں سکتا۔
17 میری تقرِیر کو غَور سے سُنواور میرا بیان تُمہارے کانوں میں پڑے۔
18 دیکھو مَیں نے اپنا دعویٰ درُست کر لِیا ہے۔مَیں جانتا ہُوں کہ مَیں صادِق ہُوں۔
19 کَون ہے جو میرے ساتھ جھگڑے گا؟کیونکہ پِھر تو مَیں چُپ ہو کر اپنی جان دے دُوں گا۔
20 فقط دو ہی کام مُجھ سے نہ کر۔تب مَیں تُجھ سے نہیں چُھپُوں گا۔
21 اپنا ہاتھ مُجھ سے دُور ہٹالےاور تیری ہَیبت مُجھے خَوف زدہ نہ کرے۔