22 تب تیرے بُلانے پر مَیں جواب دُوں گا۔یا مَیں بولُوں اور تُو مُجھے جواب دے۔
23 میری بدکارِیاں اور گُناہ کِتنے ہیں؟اَیسا کر کہ مَیں اپنی خطا اور گُناہ کو جان لُوں۔
24 تُو اپنا مُنہ کیوں چُھپاتا ہےاور مُجھے اپنا دُشمن کیوں جانتا ہے؟
25 کیا تُو اُڑتے پتّے کو پریشان کرے گا؟کیا تُو سُوکھے ڈنٹھل کے پِیچھے پڑے گا؟
26 کیونکہ تُو میرے خِلاف تلخ باتیں لِکھتا ہےاور میری جوانی کی بدکارِیاں مُجھ پر واپس لاتا ہے۔
27 تُو میرے پاؤں کاٹھ میں ٹھونکتا اور میری سبراہوں کی نِگرانی کرتا ہے۔اور میرے پاؤں کے گِرد خط کھینچتا ہے۔
28 اگرچہ مَیں سڑی ہُوئی چِیز کی طرح ہُوں جو فنا ہوجاتی ہے۔یا اُس کپڑے کی مانِند ہُوں جِسے کِیڑے نے کھا لِیا ہو۔