3 نئے چاند اور پُورے چاند کے وقتہماری عِید کے دِن نرسِنگا پُھونکو
4 کیونکہ یہ اِسرائیل کے لِئے آئِیناور یعقُوب کے خُدا کا حُکم ہے۔
5 اِس کو اُس نے یُوسف میں شہادت ٹھہرایا۔جب وہ مُلکِ مِصر کے خِلاف نِکلامَیں نے اُس کا کلام سُنا جِس کو مَیں جانتا نہ تھا۔
6 مَیں نے اُس کے کندھے پر سے بوجھ اُتار دِیا۔اُس کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے چُھوٹ گئے ۔
7 تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔مَیں نے رَعد کے پردہ میں سے تُجھے جواب دِیا ۔مَیں نے تُجھے مرِیبہ کے چشمہ پر آزمایا ۔(سِلاہ )
8 اَے میرے لوگو!سُنو ۔مَیں تم کو آگاہ کرتا ہُوں۔اَے اِسرائیل ! کاش کہ تُو میری سُنتا!
9 تیرے درمیان کوئی غَیر معبُود نہ ہواور تُو کِسی غَیر معبُود کو سِجدہ نہ کرنا۔