15 مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں ۔
16 وہ دِن بھر تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیںاور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔
17 کیونکہ اُن کی قُوّت کی شان تُو ہی ہےاور تیرے کرم سے ہمارا سِینگ بُلند ہو گا۔
18 کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہےاور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے ۔
19 اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّ سوں سے کلام کِیااور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہےاور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔
20 میرا بندہ داؤُد مُجھے مِل گیا۔اپنے مُقدّس تیل سے مَیں نے اُسے مَسح کِیا ہے ۔
21 میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا۔میرا بازُو اُسے تقوِیت دے گا۔