یسعیاہ 42:19-25 URD

19 میرے خادِم کے سِوا اندھا کَون ہے؟اور کَون اَیسابہرا ہے جَیسا میرا رسُول جِسے مَیںبھیجتا ہُوں؟میرے دوست کی اور خُداوند کے خادِم کی مانِندنابِینا کَون ہے؟۔

20 تُو بُہت سی چِیزوں پر نظر کرتا ہے پر دیکھتا نہیں۔کان تو کُھلے ہیں پر سُنتا نہیں۔

21 خُداوند کو پسند آیا کہ اپنی صداقت کی خاطِر شرِیعتکو بزُرگی دے اور اُسے قابِلِ تعظِیم بنائے۔

22 لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو لُٹ گئے اور غارت ہُوئے ۔وہ سب کے سب زِندانوں میں گرِفتاراور قَیدخانوں میں پوشِیدہ ہیں۔وہ شِکار ہُوئے اور کوئی نہیں چُھڑاتا ۔وہ لُٹ گئے اور کوئی نہیں کہتا پھیر دو۔

23 تُم میں کَون ہے جو اِس پر کان لگائے؟جو آیندہ کی بابت توجُّہ سے سُنے؟۔

24 کِس نے یعقُو ب کو حوالہ کِیا کہ غارت ہواور اِسرائیل کو کہ لُٹیروں کے ہاتھ میں پڑے؟کیا خُداوند نے نہیں جِس کے خِلاف ہم نےگُناہ کِیا؟کیونکہ اُنہوں نے نہ چاہاکہ اُس کی راہوں پر چلیںاور وہ اُس کی شرِیعت کے تابِع نہ ہُوئے۔

25 اِس لِئے اُس نے اپنے قہر کی شِدّتاور جنگ کی سختی کو اُس پر ڈالااور اُسے ہر طرف سے آگ لگ گئیپر وہ اُسے دریافت نہیں کرتا۔وہ اُس سے جل جاتا ہے پر خاطِر میں نہیں لاتا۔