یسعیاہ 42:5-11 URD

5 جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا ۔جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سےنِکلتے ہیں پَھیلایا۔جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنےوالوں کورُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوندخُدا یُوں فرماتا ہے۔

6 مَیں خُداوند نے تُجھے صداقت سے بُلایا ۔مَیں ہی تیرا ہاتھ پکڑُوں گا اور تیری حِفاظتکرُوں گااور لوگوں کے عہد اور قَوموں کے نُور کے لِئےتُجھے دُوں گا۔

7 کہ تُو اندھوں کی آنکھیں کھولےاور اسِیروں کو قَیدسے نِکالےاور اُن کو جو اندھیرے میں بَیٹھے ہیں قَیدخانہسے چُھڑائے۔

8 یہووا ہ مَیں ہُوں ۔ یِہی میرا نام ہے ۔مَیں اپناجلال کِسی دُوسرے کے لِئے اور اپنیحمد کھودی ہُوئی مُورتوں کے لِئے روانہ رکُھّوں گا۔

9 دیکھو پُرانی باتیں پُوری ہو گئِیں اور مَیں نئی باتیںبتاتا ہُوں۔اِس سے پیشتر کہ واقِع ہوں مَیں تُم سے بیانکرتا ہُوں۔

10 اَے سمُندر پر گُذرنے والو اور اُس میں بسنے والو!اے جزِیرو اور اُن کے باشِندو خُداوند کے لِئے نیاگِیت گاؤ ۔زمِین پر سر تا سِر اُسی کی سِتایش کرو۔

11 بیابان اور اُس کی بستِیاں ۔قِیدار کے آباد گاؤں اپنی آواز بُلند کریں ۔سلع کے بسنے والے گِیت گائیں۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔