6 فارص کے خاندان کے 468 اثر و رسوخ رکھنے والے آدمی اپنے خاندانوں سمیت یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔
7 بن یمین کا قبیلہ:سَلّو بن مسُلّام بن یوعید بن فِدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ۔
8 سَلّو کے ساتھ جبّی اور سلّی تھے۔ کُل 928 آدمی تھے۔
9 اِن پر یوایل بن زِکری مقرر تھا جبکہ یہوداہ بن سنوآہ شہر کی انتظامیہ میں دوسرے نمبر پر آتا تھا۔
10 یروشلم میں ذیل کے امام رہتے تھے۔یدعیاہ، یویریب، یکین
11 اور سرایاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب۔ سرایاہ اللہ کے گھر کا منتظم تھا۔
12 اِن اماموں کے 822 بھائی رب کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔نیز، عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امصی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔