2 اگر ایسا ہے تو میری خوشی اِس میں پوری کریں کہ آپ ایک جیسی سوچ رکھیں اور ایک جیسی محبت رکھیں، ایک جان اور ایک ذہن ہو جائیں۔
3 خود غرض نہ ہوں، نہ باطل عزت کے پیچھے پڑیں بلکہ فروتنی سے دوسروں کو اپنے سے بہتر سمجھیں۔
4 ہر ایک نہ صرف اپنا فائدہ سوچے بلکہ دوسروں کا بھی۔
5 وہی سوچ رکھیں جو مسیح عیسیٰ کی بھی تھی۔
6 وہ جو اللہ کی صورت پر تھانہیں سمجھتا تھا کہ میرا اللہ کے برابر ہوناکوئی ایسی چیز ہےجس کے ساتھ زبردستی چمٹے رہنے کی ضرورت ہے۔
7 نہیں، اُس نے اپنے آپ کو اِس سے محروم کر کےغلام کی صورت اپنائیاور انسانوں کی مانند بن گیا۔شکل و صورت میں وہ انسان پایا گیا۔
8 اُس نے اپنے آپ کو پست کر دیااور موت تک تابع رہا،بلکہ صلیبی موت تک۔