1 ابتدا میں کلام تھا۔ کلام اللہ کے ساتھ تھا اور کلام اللہ تھا۔
2 یہی ابتدا میں اللہ کے ساتھ تھا۔
3 سب کچھ کلام کے وسیلے سے پیدا ہوا۔ مخلوقات کی ایک بھی چیز اُس کے بغیر پیدا نہیں ہوئی۔
4 اُس میں زندگی تھی، اور یہ زندگی انسانوں کا نور تھی۔
5 یہ نور تاریکی میں چمکتا ہے، اور تاریکی نے اُس پر قابو نہ پایا۔