12 دِیمِیترِیُس کے بارے میں سب نے اور خُود حق نے بھی گواہی دی اور ہم بھی گواہی دیتے ہیں اور تُو جانتا ہے کہ ہماری گواہی سچّی ہے۔
13 مُجھے لِکھنا تو تُجھ کو بُہت کُچھ تھا مگر سیاہی اور قلم سے تُجھے لِکھنا نہیں چاہتا۔
14 بلکہ تُجھ سے جلد مِلنے کی اُمّید رکھتا ہُوں اُس وقت ہم رُوبرُو بات چِیت کریں گے۔
15 تُجھے اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے ۔یہاں کے دوست تُجھے سلام کہتے ہیں ۔ تُو وہاں کے دوستوں سے نام بہ نام سلام کہہ۔