اَعمال 8:31-37 URD

31 اُس نے کہا کہ یہ مُجھ سے کیوں کر ہو سکتا ہے جب تک کوئی مُجھے ہدایت نہ کرے؟ اور اُس نے فِلِپُّس سے درخواست کی کہ میرے پاس آ بَیٹھ۔

32 کِتابِ مُقدّس کی جو عِبارت وہ پڑھ رہا تھا یہ تھی کہلوگ اُسے بھیڑ کی طرح ذبح کرنے کو لے گئےاور جِس طرح برّہ اپنے بال کترنے والے کےسامنے بے زُبان ہوتا ہےاُس طرح وہ اپنا مُنہ نہیں کھولتا۔

33 اُس کی پست حالی میں اُس کا اِنصاف نہ ہُؤااور کَون اُس کی نسل کا حال بیان کرے گا؟کیونکہ زمِین پر سے اُس کی زِندگی مِٹائی جاتی ہے۔

34 خوجہ نے فِلِپُّس سے کہا مَیں تیری مِنّت کر کے پُوچھتا ہُوں کہ نبی یہ کِس کے حق میں کہتا ہے؟ اپنے یا کِسی دُوسرے کے؟۔

35 فِلِپُّس نے اپنی زُبان کھول کر اُسی نوِشتہ سے شرُوع کِیا اور اُسے یِسُوع کی خُوشخبری دی۔

36 اور راہ میں چلتے چلتے کِسی پانی کی جگہ پر پُہنچے ۔ خوجہ نے کہا دیکھ پانی مَوجُود ہے ۔ اب مُجھے بپتِسمہ لینے سے کَون سی چِیز روکتی ہے؟۔

37 ]پس فِلِپُّس نے کہا کہ اگر تُو دِل و جان سے اِیمان لائے تو بپتِسمہ لے سکتا ہے ۔ اُس نے جواب میں کہا مَیں اِیمان لاتا ہُوں کہ یِسُو ع مسِیح خُدا کا بیٹا ہے۔[