عِبرانیوں 1:2-8 URD

2 اِس زمانہ کے آخِر میں ہم سے بیٹے کی معرفت کلام کِیا جِسے اُس نے سب چِیزوں کا وارِث ٹھہرایا اور جِس کے وسِیلہ سے اُس نے عالَم بھی پَیدا کِئے۔

3 وہ اُس کے جلال کا پرتَو اور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چِیزوں کو اپنی قُدرت کے کلام سے سنبھالتا ہے ۔ وہ گُناہوں کو دھو کر عالَم ِبالا پر کِبریا کی د ہنی طرف جا بَیٹھا۔

4 اور فرِشتوں سے اِسی قدر بزُرگ ہو گیا جِس قدر اُس نے مِیراث میں اُن سے افضل نام پایا۔

5 کیونکہ فرِشتوں میں سے اُس نے کب کِسی سے کہا کہتُو میرا بیٹا ہے ۔آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا؟اور پِھر یہ کہمَیں اُس کا باپ ہُوں گااور وہ میرا بیٹا ہو گا؟۔

6 اور جب پہلوٹھے کو دُنیا میں پِھر لاتا ہے تو کہتا ہے کہخُدا کے سب فرِشتے اُسے سِجدہ کریں۔

7 اور فرِشتوں کی بابت یہ کہتا ہے کہوہ اپنے فرِشتوں کوہوائیںاور اپنے خادِموں کو آگ کے شُعلے بناتا ہے۔

8 مگر بیٹے کی بابت کہتا ہے کہاَے خُدا تیرا تخت ابدُالآبادرہے گااور تیری بادشاہی کا عصا راستی کا عصا ہے۔