7 اور فرِشتوں کی بابت یہ کہتا ہے کہوہ اپنے فرِشتوں کوہوائیںاور اپنے خادِموں کو آگ کے شُعلے بناتا ہے۔
8 مگر بیٹے کی بابت کہتا ہے کہاَے خُدا تیرا تخت ابدُالآبادرہے گااور تیری بادشاہی کا عصا راستی کا عصا ہے۔
9 تُو نے راست بازی سے مُحبّت اور بدکاری سےعداوت رکھّی۔اِسی سبب سے خُدا یعنی تیرے خُدا نے خُوشی کے تیل سےتیرے ساتِھیوں کی بہ نِسبت تُجھے زِیادہ مَسح کِیا۔
10 اور یہ کہاَے خُداوند ! تُو نے اِبتدا میں زمِین کی نیو ڈالیاور آسمان تیرے ہاتھ کی کارِی گری ہیں۔
11 وہ نیست ہو جائیں گے مگر تُو باقی رہے گااور وہ سب پَوشاک کی مانِند پُرانے ہوجائیں گے۔
12 تُو اُنہیں چادر کی طرح لپیٹے گااور وہ پَوشاک کی طرح بدل جائیں گےمگر تُو وُہی ہےاور تیرے برس ختم نہ ہوں گے۔
13 لیکن اُس نے فرِشتوں میں سے کِسی کے بارے میں کب کہاکہتُو میری د ہنی طرف بَیٹھجب تک مَیں تیرے دُشمنوں کوتیرے پاؤں تَلے کی چَوکی نہ کر دُوں؟۔