1 خُدا کے اور خُداوند یِسُو ع مسِیح کے بندہ یعقُو ب کی طرف سےاُن بارہ قبِیلوں کو جو جا بجا رہتے ہیں سلام پُہنچے۔
2 اَے میرے بھائِیو! جب تُم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔
3 تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔
4 اور صبر کو اپنا پُورا کام کرنے دو تاکہ تُم پُورے اور کامِل ہو جاؤ اور تُم میں کِسی بات کی کمی نہ رہے۔
5 لیکن اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کمی ہو تو خُدا سے مانگے جو بغَیر ملامت کِئے سب کو فیّاضی کے ساتھ دیتا ہے ۔ اُس کو دی جائے گی۔