8 یِسُو ع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور داؤُد کی نَسل سے ہے ۔ میری اُس خُوشخبری کے مُوافِق۔
9 جِس کے لِئے مَیں بدکار کی طرح دُکھ اُٹھاتا ہُوں یہاں تک کہ قَید ہُوں مگر خُدا کا کلام قَید نہیں۔
10 اِسی سبب سے مَیں برگُزِیدہ لوگوں کی خاطِر سب کُچھ سہتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نجات کو جو مسِیح یِسُو ع میں ہے ابدی جلال سمیت حاصِل کریں۔
11 یہ بات سچ ہے کہجب ہم اُس کے ساتھ مَر گئےتو اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔
12 اگر ہم دُکھ سہیں گےتو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گےتو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا۔
13 اگر ہم بے وفا ہو جائیں گےتَو بھی وہ وفادار رہے گاکیونکہ وہ آپ اپنا اِنکار نہیں کر سکتا۔
14 یہ باتیں اُنہیں یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں۔