1 لیکن یہ جان رکھ کہ اخِیرزمانہ میں بُرے دِن آئیں گے۔
2 کیونکہ آدمی خُودغرض ۔ زردوست ۔ شیخی باز ۔ مغرُور ۔ بدگو ۔ ماں باپ کے نافرمان ۔ ناشُکر ۔ ناپاک۔
3 طبعی مُحبّت سے خالی ۔ سنگ د ِل ۔ تُہمت لگانے والے ۔ بے ضبط ۔ تُندمِزاج ۔ نیکی کے دُشمن۔
4 دغاباز ۔ ڈِھیٹھ ۔ گُھمنڈ کرنے والے ۔ خُدا کی نِسبت عَیش و عِشرت کو زِیادہ دوست رکھنے والے ہوں گے۔
5 وہ دِین داری کی وضع تو رکھّیں گے مگر اُس کے اثر کو قبُول نہ کریں گے اَیسوں سے بھی کنارہ کرنا۔