12 تخِکُس کو مَیں نے اِفِسُس بھیج دِیا ہے۔
13 جو چوغہ مَیں تروآ س میں کرپُس کے ہاں چھوڑ آیا ہُوں جب تُو آئے تو وہ اور کِتابیں خاص کر رَقّ کے طُومار لیتا آئِیو۔
14 سِکند ر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بُہت بُرائیاں کِیں ۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔
15 اُس سے تُو بھی خبردار رہ کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی بڑی مُخالفت کی۔
16 میری پہلی جواب دِہی کے وقت کِسی نے میرا ساتھ نہ دِیا بلکہ سب نے مُجھے چھوڑ دِیا ۔ کاش کہ اُنہیں اِس کا حِساب دینا نہ پڑے۔
17 مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری مُنادی ہو جائے اور سب غَیر قَومیں سُن لیں اور مَیں شیر کے مُنہ سے چُھڑایا گیا۔
18 خُداوند مُجھے ہر ایک بُرے کام سے چُھڑائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں صحِیح سلامت پُہنچا دے گا ۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے ۔ آمِین۔