9 میرے پاس جلد آنے کی کوشِش کر۔
10 کیونکہ دیماس نے اِس مَوجُودہ جہان کو پسند کر کے مُجھے چھوڑ دِیا اور تِھسّلُنِیکے کو چلا گیا اور کریسکینس گلِتیہ کو اور طِطُس دلمتیہ کو۔
11 صِرف لُوقا میرے پاس ہے ۔ مرقس کو ساتھ لے کر آ جا کیونکہ خِدمت کے لِئے وہ میرے کام کا ہے۔
12 تخِکُس کو مَیں نے اِفِسُس بھیج دِیا ہے۔
13 جو چوغہ مَیں تروآ س میں کرپُس کے ہاں چھوڑ آیا ہُوں جب تُو آئے تو وہ اور کِتابیں خاص کر رَقّ کے طُومار لیتا آئِیو۔
14 سِکند ر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بُہت بُرائیاں کِیں ۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔
15 اُس سے تُو بھی خبردار رہ کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی بڑی مُخالفت کی۔