۲-کُرِنتھِیوں 6:10-16 URD

10 غمگینوں کی مانِند ہیں لیکن ہمیشہ خُوش رہتے ہیں ۔ کَنگالوں کی مانِند ہیں مگر بُہتیروں کو دَولت مند کر دیتے ہیں ۔ ناداروں کی مانِند ہیں تَو بھی سب کُچھ رکھتے ہیں۔

11 اَے کُرِنتھیو! ہم نے تُم سے کُھل کر باتیں کِیں اور ہمارا دِل تُمہاری طرف سے کُشادہ ہو گیا۔

12 ہمارے دِلوں میں تُمہارے لِئے تنگی نہیں مگر تُمہارے دِلوں میں تنگی ہے۔

13 پس مَیں فرزند جان کر تُم سے کہتا ہُوں کہ تُم بھی اُس کے بدلہ میں کُشادہ دِل ہو جاؤ۔

14 بے اِیمانوں کے ساتھ ناہموار جُوئے ہیں نہ جُتو کیونکہ راست بازی اور بے دِینی میں کیا میل جول؟ یا رَوشنی اور تارِیکی میں کیا شِراکت؟۔

15 مسِیح کو بلِیعال کے ساتھ کیا مُوافقت؟ یا اِیمان دار کا بے اِیمان سے کیا واسطہ؟۔

16 اور خُدا کے مَقدِس کو بُتوں سے کیا مُناسبت ہے؟ کیونکہ ہم زِندہ خُدا کا مَقدِس ہیں ۔ چُنانچہ خُدا نے فرمایا ہے کہمَیں اُن میں بسُوں گا اور اُن میں چلُوں پِھرُوں گااور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گااور وہ میری اُمّت ہوں گے۔