1 مُجھ بزُرگ کی طرف سےاُس پیارے گیُِس کے نام جِس سے مَیں سچّی مُحبّت رکھتا ہُوں۔
2 اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔
3 کیونکہ جب بھائِیوں نے آکر تیری اُس سچّائی کی گواہی دی جِس پر تُو حقِیقت میںچلتا ہے تو مَیں نِہایت خُوش ہُؤا۔
4 میرے لِئے اِس سے بڑھ کر اور کوئی خُوشی نہیں کہ مَیں اپنے فرزندوں کو حق پر چلتے ہُوئے سُنوں۔
5 اَے پیارے! جو کُچھ تُو اُن بھائِیوں کے ساتھ کرتا ہے جو پردیسی بھی ہیں وہ دِیانت سے کرتا ہے۔