3 کیونکہ دیکھ خُداوند اپنے مسکن سے باہر آتا ہےاور نازِل ہو کر زمِین کے اُونچے مقاموں کو پایمالکرے گا۔
4 اور پہاڑ اُس کے نِیچے پِگھل جائیں گےاور وادِیاں پھٹ جائیں گیجَیسے موم آگ سے پِگھل جاتااور پانی کراڑے پر سے بہہ جاتا ہے۔
5 یہ سب یعقُوب کی خطا اور اِسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کا نتِیجہ ہے ۔ یعقُوب کی خطا کیا ہے؟ کیا سامریہ نہیں؟ اور یہُودا ہ کے اُونچے مقام کیا ہیں؟ کیا یروشلِیم نہیں؟۔
6 اِس لِئے مَیں سامریہ کو کھیت کے تُودے کی مانِند اور تاکِستان لگانے کی جگہ کی مانِند بناؤُں گا اور مَیں اُس کے پتّھروں کو وادی میں ڈُھلکاؤُں گا اور اُس کی بُنیاد اُکھاڑ دُوں گا۔
7 اور اُس کی سب کھودی ہُوئی مُورتیں چُور چُور کی جائیں گی اور جو کُچھ اُس نے اُجرت میں پایا آگ سے جلایا جائے گا اور مَیں اُس کے سب بُتوں کو توڑ ڈالُوں گا کیونکہ اُس نے یہ سب کُچھ کسبی کی اُجرت سے پَیدا کِیا ہے اور وہ پِھر کسبی کی اُجرت ہو جائے گا۔
8 اِس لِئے مَیں ماتم و نَوحہ کرُوں گا ۔ مَیں ننگا اور برہنہ ہو کر پِھرُوں گا ۔ مَیں گِیدڑوں کی طرح چِلاّؤُں گا اور شُتر مُرغوں کی مانِند غم کرُوں گا۔
9 کیونکہ اُس کا زخم لاعِلاج ہے ۔ وہ یہُودا ہ تک بھی آیا ۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک تک بلکہ یروشلیِم تک پُہنچا۔