69 اُس نے اپنے خادم داؤد کے گھرانے میںہمارے لئے ایک عظیم نجات دہندہ کھڑا کیا ہے۔
70 ایسا ہی ہوا جس طرح اُس نے قدیم زمانوں میںاپنے مُقدّس نبیوں کی معرفت فرمایا تھا،
71 کہ وہ ہمیں ہمارے دشمنوں سے نجات دلائے گا،اُن سب کے ہاتھ سےجو ہم سے نفرت رکھتے ہیں۔
72 کیونکہ اُس نے فرمایا تھا کہ وہ ہمارے باپ دادا پر رحم کرے گا
73 اور اپنے مُقدّس عہد کو یاد رکھے گا،اُس وعدے کو جو اُس نے قَسم کھا کرابراہیم کے ساتھ کیا تھا۔
74 اب اُس کا یہ وعدہ پورا ہو جائے گا:ہم اپنے دشمنوں سے مخلصی پا کرخوف کے بغیر اللہ کی خدمت کر سکیں گے،
75 جیتے جی اُس کے حضور مُقدّس اور راست زندگی گزار سکیں گے۔