22 اور روح القدس جسمانی صورت میں کبوتر کی طرح اُس پر اُتر آیا۔ ساتھ ساتھ آسمان سے ایک آواز سنائی دی، ”تُو میرا پیارا فرزند ہے، تجھ سے مَیں خوش ہوں۔“
23 عیسیٰ تقریباً تیس سال کا تھا جب اُس نے خدمت شروع کی۔ اُسے یوسف کا بیٹا سمجھا جاتا تھا۔ اُس کا نسب نامہ یہ ہے: یوسف بن عیلی
24 بن متات بن لاوی بن ملکی بن ینّا بن یوسف
25 بن متِتیاہ بن عاموس بن ناحوم بن اسلیاہ بن نوگہ
26 بن ماعت بن متِتیاہ بن شمعی بن یوسیخ بن یوداہ
27 بن یوحناہ بن ریسا بن زرُبابل بن سیالتی ایل بن نیری
28 بن ملکی بن ادّی بن قوسام بن اِلمودام بن عیر