1 یہ اللہ کے فرزند عیسیٰ مسیح کے بارے میں خوش خبری ہے،
2 جو یسعیاہ نبی کی پیش گوئی کے مطابق یوں شروع ہوئی:’دیکھ، مَیں اپنے پیغمبر کو تیرے آگے آگے بھیج دیتا ہوںجو تیرے لئے راستہ تیار کرے گا۔
3 ریگستان میں ایک آواز پکار رہی ہے،رب کی راہ تیار کرو!اُس کے راستے سیدھے بناؤ۔‘
4 یہ پیغمبر یحییٰ بپتسمہ دینے والا تھا۔ ریگستان میں رہ کر اُس نے اعلان کیا کہ لوگ توبہ کر کے بپتسمہ لیں تاکہ اُنہیں اپنے گناہوں کی معافی مل جائے۔
5 یہودیہ کے پورے علاقے کے لوگ یروشلم کے تمام باشندوں سمیت نکل کر اُس کے پاس آئے۔ اور اپنے گناہوں کو تسلیم کر کے اُنہوں نے دریائے یردن میں یحییٰ سے بپتسمہ لیا۔