2 چونکہ آپ نومولود بچے ہیں اِس لئے خالص روحانی دودھ پینے کے آرزومند رہیں، کیونکہ اِسے پینے سے ہی آپ بڑھتے بڑھتے نجات کی نوبت تک پہنچیں گے۔
3 جنہوں نے خداوند کی بھلائی کا تجربہ کیا ہے اُن کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔
4 خداوند کے پاس آئیں، اُس زندہ پتھر کے پاس جسے انسانوں نے رد کیا ہے، لیکن جو اللہ کے نزدیک چنیدہ اور قیمتی ہے۔
5 اور آپ بھی زندہ پتھر ہیں جن کو اللہ اپنے روحانی مقدِس کو تعمیر کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ آپ اُس کے مخصوص و مُقدّس امام ہیں۔ عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے آپ ایسی روحانی قربانیاں پیش کر رہے ہیں جو اللہ کو پسند ہیں۔
6 کیونکہ کلامِ مُقدّس فرماتا ہے،”دیکھو، مَیں صیون میں ایک پتھر رکھ دیتا ہوں،کونے کا ایک چنیدہ اور قیمتی پتھر۔جو اُس پر ایمان لائے گااُسے شرمندہ نہیں کیا جائے گا۔“
7 یہ پتھر آپ کے نزدیک جو ایمان رکھتے ہیں بیش قیمت ہے۔ لیکن جو ایمان نہیں لائے اُنہوں نے اُسے رد کیا۔”جس پتھر کو مکان بنانے والوں نے رد کیاوہ کونے کا بنیادی پتھر بن گیا۔“
8 نیز وہ ایک ایسا پتھر ہے”جو ٹھوکر کا باعث بنے گا،ایک چٹان جو ٹھیس لگنے کا سبب ہو گی۔“وہ اِس لئے ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ کلامِ مُقدّس کے تابع نہیں ہوتے۔ یہی کچھ اللہ کی اُن کے لئے مرضی تھی۔