۱۔پطرس 3:9-15 UGV

9 کسی کے غلط کام کے جواب میں غلط کام مت کرنا، نہ کسی کی گالیوں کے جواب میں گالی دینا۔ اِس کے بجائے جواب میں ایسے شخص کو برکت دیں، کیونکہ اللہ نے آپ کو بھی اِس لئے بُلایا ہے کہ آپ اُس کی برکت وراثت میں پائیں۔

10 کلامِ مُقدّس یوں فرماتا ہے،”کون مزے سے زندگی گزارنااور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟وہ اپنی زبان کو شریر باتیں کرنے سے روکےاور اپنے ہونٹوں کو جھوٹ بولنے سے۔

11 وہ بُرائی سے منہ پھیر کر نیک کام کرے،صلح سلامتی کا طالب ہو کراُس کے پیچھے لگا رہے۔

12 کیونکہ رب کی آنکھیں راست بازوں پر لگی رہتی ہیں،اور اُس کے کان اُن کی دعاؤں کی طرف مائل ہیں۔لیکن رب کا چہرہ اُن کے خلاف ہے جو غلط کام کرتے ہیں۔“

13 اگر آپ نیک کام کرنے میں سرگرم ہوں تو کون آپ کو نقصان پہنچائے گا؟

14 لیکن اگر آپ کو راست کام کرنے کی وجہ سے دُکھ بھی اُٹھانا پڑے تو آپ مبارک ہیں۔ اُن کی دھمکیوں سے مت ڈرنا اور مت گھبرانا

15 بلکہ اپنے دلوں میں خداوند مسیح کو مخصوص و مُقدّس جانیں۔ اور جو بھی آپ سے آپ کی مسیح پر اُمید کے بارے میں پوچھے ہر وقت اُسے جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔ لیکن نرم دلی سے اور خدا کے خوف کے ساتھ جواب دیں۔