1 تب اللہ نے یہ تمام باتیں فرمائیں،
2 ”مَیں رب تیرا خدا ہوں جو تجھے ملکِ مصر کی غلامی سے نکال لایا۔
3 میرے سوا کسی اَور معبود کی پرستش نہ کرنا۔
4 اپنے لئے بُت نہ بنانا۔ کسی بھی چیز کی مورت نہ بنانا، چاہے وہ آسمان میں، زمین پر یا سمندر میں ہو۔