57 سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔سوطی، سوفرت، فرودا،
58 یعلہ، درقون، جِدّیل،
59 سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امون۔
60 رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔
65 یہوداہ کے گورنر نے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔
66 کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے،
67 نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 245 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔