63 دیکھ کہ یہ کیا کرتے ہیں! خواہ بیٹھے یا کھڑے ہوں، ہر وقت وہ اپنے گیتوں میں مجھے اپنے مذاق کا نشانہ بناتے ہیں۔
64 اے رب، اُنہیں اُن کی حرکتوں کا مناسب اجر دے!
65 اُن کے ذہنوں کو کُند کر، تیری لعنت اُن پر آ پڑے!
66 اُن پر اپنا پورا غضب نازل کر! جب تک وہ تیرے آسمان کے نیچے سے غائب نہ ہو جائیں اُن کا تعاقب کرتا رہ!