12 اور رسن کے شہر تعمیر کئے۔ بڑا شہر رسن نینوہ اور کلح کے درمیان واقع ہے۔
13 مصر اِن قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی،
14 فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔
15 کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان ذیل کی قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی
16 یبوسی، اموری، جرجاسی،
17 حِوّی، عرقی، سینی،
18 اروادی، صماری اور حماتی۔ بعد میں کنعانی قبیلے اِتنے پھیل گئے