3 آدم کی عمر 130 سال تھی جب اُس کا بیٹا سیت پیدا ہوا۔ سیت صورت کے لحاظ سے اپنے باپ کی مانند تھا، وہ اُس سے مشابہت رکھتا تھا۔
4 سیت کی پیدائش کے بعد آدم مزید 800 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
5 وہ 930 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
6 سیت 105 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا انوس پیدا ہوا۔
7 اِس کے بعد وہ مزید 807 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
8 وہ 912 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
9 انوس 90 برس کا تھا جب اُس کا بیٹا قینان پیدا ہوا۔