42 زنجیروں کے اوپر لگے انار (فی بالائی حصہ 200 عدد)،
43 10 ہتھ گاڑیاں،اِن پر کے پانی کے 10 باسن،
44 حوض بنام سمندر،اِسے اُٹھانے والے بَیل کے 12 مجسمے،
45 بالٹیاں، بیلچے اور چھڑکاؤ کے کٹورے۔یہ تمام سامان جو حیرام نے سلیمان کے حکم پر رب کے گھر کے لئے بنایا پیتل سے ڈھال کر پالش کیا گیا تھا۔
46 بادشاہ نے اُسے وادیٔ یردن میں سُکات اور ضرتان کے درمیان ڈھلوایا۔ وہاں ایک فونڈری تھی جہاں حیرام نے گارے کے سانچے بنا کر ہر چیز ڈھال دی۔
47 اِس سامان کے لئے سلیمان بادشاہ نے اِتنا زیادہ پیتل استعمال کیا کہ اُس کا کُل وزن معلوم نہ ہو سکا۔
48 رب کے گھر کے اندر کے لئے سلیمان نے درجِ ذیل سامان بنوایا:سونے کی قربان گاہ،سونے کی وہ میز جس پر رب کے لئے مخصوص روٹیاں پڑی رہتی تھیں،