۱۔سلاطین 7:45-51 UGV

45 بالٹیاں، بیلچے اور چھڑکاؤ کے کٹورے۔یہ تمام سامان جو حیرام نے سلیمان کے حکم پر رب کے گھر کے لئے بنایا پیتل سے ڈھال کر پالش کیا گیا تھا۔

46 بادشاہ نے اُسے وادیٔ یردن میں سُکات اور ضرتان کے درمیان ڈھلوایا۔ وہاں ایک فونڈری تھی جہاں حیرام نے گارے کے سانچے بنا کر ہر چیز ڈھال دی۔

47 اِس سامان کے لئے سلیمان بادشاہ نے اِتنا زیادہ پیتل استعمال کیا کہ اُس کا کُل وزن معلوم نہ ہو سکا۔

48 رب کے گھر کے اندر کے لئے سلیمان نے درجِ ذیل سامان بنوایا:سونے کی قربان گاہ،سونے کی وہ میز جس پر رب کے لئے مخصوص روٹیاں پڑی رہتی تھیں،

49 خالص سونے کے 10 شمع دان جو مُقدّس ترین کمرے کے سامنے رکھے گئے، پانچ دروازے کے دہنے ہاتھ اور پانچ اُس کے بائیں ہاتھ،سونے کے وہ پھول جن سے شمع دان آراستہ تھے،سونے کے چراغ اور بتی کو بجھانے کے اوزار،

50 خالص سونے کے باسن، چراغ کو کترنے کے اوزار، چھڑکاؤ کے کٹورے اور پیالے،جلتے ہوئے کوئلے کے لئے خالص سونے کے برتن،مُقدّس ترین کمرے اور بڑے ہال کے دروازوں کے قبضے۔

51 رب کے گھر کی تکمیل پر سلیمان بادشاہ نے وہ سونا چاندی اور باقی تمام قیمتی چیزیں رب کے گھر کے خزانوں میں رکھوا دیں جو اُس کے باپ داؤد نے رب کے لئے مخصوص کی تھیں۔