2 کہ اسرائیلی اپنے خیمے کچھ فاصلے پر ملاقات کے خیمے کے ارد گرد لگائیں۔ ہر ایک اپنے اپنے علَم اور اپنے اپنے آبائی گھرانے کے نشان کے ساتھ خیمہ زن ہو۔
3 اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا،
4 اور جس کے لشکر کے 74,600 فوجی تھے۔
5 دوسرے، اِشکار کا قبیلہ جس کا کمانڈر نتنی ایل بن ضُغر تھا،
6 اور جس کے لشکر کے 54,400 فوجی تھے۔
7 تیسرے، زبولون کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاب بن حیلون تھا
8 اور جس کے لشکر کے 57,400 فوجی تھے۔