8 ہر قبیلہ لاویوں کو اپنے علاقے کے رقبے کے مطابق شہر دے۔ جس قبیلے کا علاقہ بڑا ہے اُسے لاویوں کو زیادہ شہر دینے ہیں جبکہ جس قبیلے کا علاقہ چھوٹا ہے وہ لاویوں کو کم شہر دے۔“
9 پھر رب نے موسیٰ سے کہا،
10 ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ دریائے یردن کو پار کرنے کے بعد
11 کچھ پناہ کے شہر مقرر کرنا۔ اُن میں وہ شخص پناہ لے سکے گا جس کے ہاتھوں غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا ہو۔
12 وہاں وہ انتقام لینے والے سے پناہ لے سکے گا اور جماعت کی عدالت کے سامنے کھڑے ہونے سے پہلے مارا نہیں جا سکے گا۔
13 اِس کے لئے چھ شہر چن لو۔
14 تین دریائے یردن کے مشرق میں اور تین ملکِ کنعان میں ہوں۔