31 اور یازیز ہاجری بھیڑبکریوں پر۔یہ سب شاہی ملکیت کے نگران تھے۔
32 داؤد کا سمجھ دار اور عالِم چچا یونتن بادشاہ کا مشیر تھا۔ یحی ایل بن حکمونی بادشاہ کے بیٹوں کی تربیت کے لئے ذمہ دار تھا۔
33 اخی تُفل داؤد کا مشیر جبکہ حوسی ارکی داؤد کا دوست تھا۔
34 اخی تُفل کے بعد یہویدع بن بِنایاہ اور ابیاتر بادشاہ کے مشیر بن گئے۔ یوآب شاہی فوج کا کمانڈر تھا۔