1 اِشکار کے چار بیٹے تولع، فُوّہ، یسوب اور سِمرون تھے۔
2 تولع کے پانچ بیٹے عُزّی، رِفایاہ، یری ایل، یحمی، اِبسام اور سموایل تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ نسب ناموں کے مطابق داؤد کے زمانے میں تولع کے خاندان کے 22,600 افراد جنگ کرنے کے قابل تھے۔
3 عُزّی کا بیٹا اِزرخیاہ تھا جو اپنے چار بھائیوں میکائیل، عبدیاہ، یوایل اور یِسیاہ کے ساتھ خاندانی سرپرست تھا۔
4 نسب ناموں کے مطابق اُن کے 36,000 افراد جنگ کرنے کے قابل تھے۔ اِن کی تعداد اِس لئے زیادہ تھی کہ عُزّی کی اولاد کے بہت بال بچے تھے۔
5 اِشکار کے قبیلے کے خاندانوں کے کُل 87,000 آدمی جنگ کرنے کے قابل تھے۔ سب نسب ناموں میں درج تھے۔
6 بن یمین کے تین بیٹے بالع، بکر اور یدیع ایل تھے۔
7 بالع کے پانچ بیٹے اِصبون، عُزّی، عُزی ایل، یریموت اور عیری تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے نسب ناموں کے مطابق اُن کے 22,034 مرد جنگ کرنے کے قابل تھے۔
8 بکر کے 9 بیٹے زمیرہ، یوآس، اِلی عزر، اِلیوعینی، عُمری، یریموت، ابیاہ، عنتوت اور علمت تھے۔
9 اُن کے نسب ناموں میں اُن کے سرپرست اور 20,200 جنگ کرنے کے قابل مرد بیان کئے گئے ہیں۔
10 بِلہان بن یدیع ایل کے سات بیٹے یعوس، بن یمین، اہود، کنعانہ، زیتان، ترسیس اور اخی سحر تھے۔
11 سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے 17,200 جنگ کرنے کے قابل مرد تھے۔
12 سُفّی اور حُفّی عیر کی اور حُشی احیر کی اولاد تھے۔
13 نفتالی کے چار بیٹے یحصی ایل، جونی، یصر اور سلّوم تھے۔ سب بِلہاہ کی اولاد تھے۔
14 منسّی کی اَرامی داشتہ کے دو بیٹے اسری ایل اور جِلعاد کا باپ مکیر پیدا ہوئے۔
15 مکیر نے حُفّیوں اور سُفّیوں کی ایک عورت سے شادی کی۔ بہن کا نام معکہ تھا۔ مکیر کے دوسرے بیٹے کا نام صِلافِحاد تھا جس کے ہاں صرف بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
16 مکیر کی بیوی معکہ کے مزید دو بیٹے فرس اور شرس پیدا ہوئے۔ شرس کے دو بیٹے اُولام اور رقم تھے۔
17 اُولام کے بیٹے کا نام بِدان تھا۔ یہی جِلعاد بن مکیر بن منسّی کی اولاد تھے۔
18 جِلعاد کی بہن مولکت کے تین بیٹے اِشہود، ابی عزر اور محلاہ تھے۔
19 سمیدع کے چار بیٹے اخیان، سِکم، لِقحی اور انیعام تھے۔
20 افرائیم کے ہاں سوتلح پیدا ہوا، سوتلح کے برد، برد کے تحت، تحت کے اِلِعَدہ، اِلِعَدہ کے تحت،
21 تحت کے زبد اور زبد کے سوتلح۔افرائیم کے مزید دو بیٹے عزر اور اِلِعَد تھے۔ یہ دو مرد ایک دن جات گئے تاکہ وہاں کے ریوڑ لُوٹ لیں۔ لیکن مقامی لوگوں نے اُنہیں پکڑ کر مار ڈالا۔
22 اُن کا باپ افرائیم کافی عرصے تک اُن کا ماتم کرتا رہا، اور اُس کے رشتے دار اُس سے ملنے آئے تاکہ اُسے تسلی دیں۔
23 جب اِس کے بعد اُس کی بیوی کے بیٹا پیدا ہوا تو اُس نے اُس کا نام بریعہ یعنی مصیبت رکھا، کیونکہ اُس وقت خاندان مصیبت میں آ گیا تھا۔
24 افرائیم کی بیٹی سَیرہ نے بالائی اور نشیبی بیت حَورون اور عُزّن سَیرہ کو بنوایا۔
25 افرائیم کے مزید دو بیٹے رفح اور رسف تھے۔ رسف کے ہاں تِلح پیدا ہوا، تِلح کے تحن،
26 تحن کے لعدان، لعدان کے عمی ہود، عمی ہود کے اِلی سمع،
27 اِلی سمع کے نون، نون کے یشوع۔
28 افرائیم کی اولاد کے علاقے میں ذیل کے مقام شامل تھے: بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، مشرق میں نعران تک، مغرب میں جزر تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، شمال میں سِکم اور عیّاہ تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔
29 بیت شان، تعنک، مجِدّو اور دور گرد و نواح کی آبادیوں سمیت منسّی کی اولاد کی ملکیت بن گئے۔ اِن تمام مقاموں میں یوسف بن اسرائیل کی اولاد رہتی تھی۔
30 آشر کے چار بیٹے یِمنہ، اِسواہ، اِسوی اور بریعہ تھے۔ اُن کی بہن سِرح تھی۔
31 بریعہ کے بیٹے حِبر اور بِرزائت کا باپ ملکی ایل تھے۔
32 حِبر کے تین بیٹے یفلیط، شومیر اور خوتام تھے۔ اُن کی بہن سوع تھی۔
33 یفلیط کے تین بیٹے فاسک، بِمہال اور عسوات تھے۔
34 شومیر کے چار بیٹے اخی، روہجہ، حُبّہ اور اَرام تھے۔
35 اُس کے بھائی حیلم کے چار بیٹے صوفح، اِمنع، سلس اور عمل تھے۔
36 صوفح کے 11 بیٹے سوح، حرنفر، سوعال، بَیری، اِمراہ،
37 بصر، ہود، سمّا، سِلسہ، یِتران اور بئیرا تھے۔
38 یتر کے تین بیٹے یفُنّہ، فِسفاہ اور ارا تھے۔
39 عُلّہ کے تین بیٹے ارخ، حنی ایل اور رِضیاہ تھے۔
40 آشر کے درجِ بالا تمام افراد اپنے اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ سب چیدہ مرد، ماہر فوجی اور سرداروں کے سربراہ تھے۔ نسب ناموں میں 26,000 جنگ کرنے کے قابل مرد درج ہیں۔