13 یوتام کے آخز، آخز کے حِزقیاہ، حِزقیاہ کے منسّی،
14 منسّی کے امون اور امون کے یوسیاہ۔
15 یوسیاہ کے چار بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یوحنان، یہویقیم، صِدقیاہ اور سلّوم تھے۔
16 یہویقیم یہویاکین کا اور یہویاکین صِدقیاہ کا باپ تھا۔
17 یہویاکین کو بابل میں جلاوطن کر دیا گیا۔ اُس کے سات بیٹے سیالتی ایل،
18 مَلکِرام، فِدایاہ، شیناضّر، یقمیاہ، ہوسمع اور ندبیاہ تھے۔
19 فِدایاہ کے دو بیٹے زرُبابل اور سِمعی تھے۔زرُبابل کے دو بیٹے مسُلّام اور حننیاہ تھے۔ ایک بیٹی بنام سلومیت بھی پیدا ہوئی۔