40 حیرام نے باسن، بیلچے اور چھڑکاؤ کے کٹورے بھی بنائے۔ یوں اُس نے رب کے گھر میں وہ سارا کام مکمل کیا جس کے لئے سلیمان بادشاہ نے اُسے بُلایا تھا۔ اُس نے ذیل کی چیزیں بنائیں:
41 دو ستون،ستونوں پر لگے پیالہ نما بالائی حصے،بالائی حصوں پر لگی زنجیروں کا ڈیزائن،
42 زنجیروں کے اوپر لگے انار (فی بالائی حصہ 200 عدد)،
43 10 ہتھ گاڑیاں،اِن پر کے پانی کے 10 باسن،
44 حوض بنام سمندر،اِسے اُٹھانے والے بَیل کے 12 مجسمے،
45 بالٹیاں، بیلچے اور چھڑکاؤ کے کٹورے۔یہ تمام سامان جو حیرام نے سلیمان کے حکم پر رب کے گھر کے لئے بنایا پیتل سے ڈھال کر پالش کیا گیا تھا۔
46 بادشاہ نے اُسے وادیٔ یردن میں سُکات اور ضرتان کے درمیان ڈھلوایا۔ وہاں ایک فونڈری تھی جہاں حیرام نے گارے کے سانچے بنا کر ہر چیز ڈھال دی۔