4 کیونکہ جِتنی باتیں پہلے لِکھی گئِیں وہ ہماری تعلِیم کے لِئے لِکھی گئِیں تاکہ صبر سے اور کِتابِ مُقدّس کی تسلّی سے اُمّید رکھّیں۔
5 اور خُدا صبر اور تسلّی کا چشمہ تُم کو یہ تَوفِیق دے کہ مسِیح یِسُو ع کے مُطابِق آپس میں یک دِل رہو۔
6 تاکہ تُم یک دِل اور یک زُبان ہو کر ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی تمجِید کرو۔
7 پس جِس طرح مسِیح نے خُدا کے جلال کے لِئے تُم کو اپنے ساتھ شامِل کر لِیا ہے اُسی طرح تُم بھی ایک دُوسرے کو شامِل کر لو۔
8 مَیں کہتا ہُوں کہ مسِیح خُدا کی سچّائی ثابِت کرنے کے لِئے مَختُونوں کا خادِم بنا تاکہ اُن وعدوں کو پُورا کرے جو باپ دادا سے کِئے گئے تھے۔
9 اور غَیر قَومیں بھی رَحم کے سبب سے خُدا کی حمد کریں ۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہاِس واسطے مَیں غَیر قَوموں میں تیرا اِقرارکروں گااور تیرے نام کے گِیت گاؤُں گا۔
10 اور پِھر وہ فرماتا ہے کہاَے غَیر قَومو! اُس کی اُمّت کے ساتھ خُوشی کرو۔