10 ایک دو بار نصِیحت کر کے بِدعتی شخص سے کنارہ کر۔
11 یہ جان کر کہ اَیسا شخص برگشتہ ہو گیا ہے اور اپنے آپ کو مُجرِم ٹھہرا کر گُناہ کرتا رہتا ہے۔
12 جب مَیں تیرے پاس اَرتِما س یا تخِکُس کو بھیجُوں تو میرے پاس نِیکُپُلس آنے کی کوشِش کرنا کیونکہ مَیں نے وہیں جاڑا کاٹنے کا قصد کر لِیا ہے۔
13 زیناس عالمِ شرع اور اُپلّو س کو کوشِش کر کے روانہ کر دے ۔ اِس طَور پر کہ اُن کو کِسی چِیز کی حاجت نہ رہے۔
14 اور ہمارے لوگ بھی ضرُورتوں کو رفع کرنے کے لِئے اچھّے کاموں میں لگے رہنا سِیکھیں تاکہ بے پَھل نہ رہیں۔
15 میرے سب ساتھی تُجھے سلام کہتے ہیں جو اِیمان کے رُو سے ہمیں عزِیز رکھتے ہیں اُن سے سلام کہہ۔تُم سب پر فضل ہوتا رہے۔