طِطُس 3:8-14 URD

8 یہ بات سچ ہےاور مَیں چاہتا ہُوں کہ تُو اِن باتوں کا یقِینی طَور سے دعویٰ کرے تاکہ جِنہوں نے خُدا کا یقِین کِیا ہے وہ اچھّے کاموں میں لگے رہنے کا خیال رکھّیں ۔ یہ باتیں بھلی اور آدمِیوں کے واسطے فائِدہ مند ہیں۔

9 مگر بیوُقُوفی کی حُجّتوں اور نَسب ناموں اور جھگڑوں اور اُن لڑائِیوں سے جو شرِیعت کی بابت ہوں پرہیز کر ۔ اِس لِئے کہ یہ لا حاصِل اور بے فائِدہ ہیں۔

10 ایک دو بار نصِیحت کر کے بِدعتی شخص سے کنارہ کر۔

11 یہ جان کر کہ اَیسا شخص برگشتہ ہو گیا ہے اور اپنے آپ کو مُجرِم ٹھہرا کر گُناہ کرتا رہتا ہے۔

12 جب مَیں تیرے پاس اَرتِما س یا تخِکُس کو بھیجُوں تو میرے پاس نِیکُپُلس آنے کی کوشِش کرنا کیونکہ مَیں نے وہیں جاڑا کاٹنے کا قصد کر لِیا ہے۔

13 زیناس عالمِ شرع اور اُپلّو س کو کوشِش کر کے روانہ کر دے ۔ اِس طَور پر کہ اُن کو کِسی چِیز کی حاجت نہ رہے۔

14 اور ہمارے لوگ بھی ضرُورتوں کو رفع کرنے کے لِئے اچھّے کاموں میں لگے رہنا سِیکھیں تاکہ بے پَھل نہ رہیں۔