عِبرانیوں 8:4-10 URD

4 اور اگر وہ زمِین پر ہوتا تو ہرگِز کاہِن نہ ہوتا اِس لِئے کہ شرِیعت کے مُوافِق نذر گُذراننے والے مَوجُود ہیں۔

5 جو آسمانی چِیزوں کی نقل اور عکس کی خِدمت کرتے ہیں چُنانچہ جب مُوسیٰ خَیمہ بنانے کو تھا تو اُسے یہ ہدایت ہُوئی کہ دیکھ! جو نمُونہ تُجھے پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابِق سب چِیزیں بنانا۔

6 مگر اب اُس نے اِس قدر بِہتر خِدمت پائی جِس قدر اُس بِہتر عہد کا درمِیانی ٹھہرا جو بِہتر وعدوں کی بُنیاد پر قائِم کِیا گیا ہے۔

7 کیونکہ اگر پہلا عہد بے نقص ہوتا تو دُوسرے کے لِئے مَوقع نہ ڈُھونڈا جاتا۔

8 پس وہ اُن کے نقص بتا کر کہتا ہے کہخُداوند فرماتا ہے دیکھ! وہ دِن آتے ہیںکہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے اور یہُودا ہ کےگھرانے سے ایک نیا عہد باندُھوں گا۔

9 یہ اُس عہد کی مانِند نہ ہو گا جو مَیں نے اُن کے باپدادا سے اُس دِن باندھا تھاجب مُلکِ مِصر سے نِکال لانے کے لِئے اُن کاہاتھ پکڑا تھا۔اِس واسطے کہ وہ میرے عہد پر قائِم نہیں رہےاور خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں نے اُن کی طرفکُچھ توُّجہ نہ کی۔

10 پِھر خُداوند فرماتا ہے کہجو عہد اِسرا ئیل کے گھرانے سے اُن دِنوں کےبعد باندُھوں گا وہ یہ ہے کہمَیں اپنے قانُون اُن کے ذِہن میںڈالوں گااور اُن کے دِلوں پرلِکھوں گااور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گااور وہ میری اُمّت ہوں گے۔